کیپٹن نوید کے بعد میرا کا امریکی ڈاکٹر سے نئی دوستی کا انکشاف

Posted by Unknown on Thursday, 10 July 2014 0

کیپٹن نوید کے بعد میرا کا امریکی ڈاکٹر سے نئی دوستی کا انکشاف
لاہور: اداکارہ میرا اور مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے درمیان اختلافات کی وجہ بننے والی بنگالی حسینہ کے بعد امریکی ڈاکٹر کی اداکارہ سے ’’ گہری‘‘ دوستی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹر اسد سے اداکارہ میرا کی دوستی اسپتال کے پراجیکٹ کے دوران اس وقت ہوئی تھی جب انھوں نے اسپتال کی تعمیر کے لیے ایک طرف 25 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا تھا اوردوسری جانب اسپتال کوبنانے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ امریکا میں قیام کے دوران اداکارہ میرا اور ڈاکٹر اسد اکثر مختلف مقامات پرایک ساتھ رہتے تھے اور دونوں کے درمیان بڑھتی دوستی کی وجہ سے کیپٹن نوید اورمیرا  کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹراسد نے ایک مرتبہ اداکارہ میرا کوفرسٹ کلاس کی ٹکٹ دے کرامریکا بھی بلوایا تھا۔
جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال پراجیکٹ کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں لیکن اب میرا مقصد اسپتال کو بنانا ہے جس کو ہر صورت بناکر ہی دم لونگی۔

Tagged as:
About the Author

Write admin description here..

Get Updates

Subscribe to our e-mail newsletter to receive updates.

Share This Post

Related posts

0 comments:

© 2014 PakBlog4U.BlogSpotContact No +923337206656 converted by Tanveer Anjum Khan